نعت رسول
چلی باد صبا راہ مدینہ
جہاں ٹھہرا محمد کا سفینہ
صدا گونجی ھو اللہ احد کی
مٹادنیا سے ظلموں کا قرینہ
انہیں کے در سے ہے مجھ کو محبت
مجھے بھی کاش ہو دید مدینہ
ہو دل معمور عشق مصطفی سے
خدا کے دین سے پرنور سینہ
کئے اتنے گنہ ہم نے جہاں میں
کہ اب بھاتا نہین دنیا میں جینا
نہ تو محسنؔ غم دوراں سے گھبرا
تجھے آقا بلائیں گے مدینہ
مکمل تحریر ➮ http://mazameen.com/?p=32423
No comments:
Post a Comment